واہنڈو:مخالفین نے ایک نوجوان کوقتل ،2کوزخمی کردیا

واہنڈو:مخالفین نے ایک نوجوان کوقتل ،2کوزخمی کردیا

اپل مسلم میں اطہر،توصیف وغیرہ نے سفیان انور،مدثر اور غلام مصطفی پرحملہ کیا, سفیان گوجرانوالہ ہسپتال میں دم توڑگیا،دوماہ قبل شادی ہوئی تھی ،4ملزم گرفتار

واہنڈو(نامہ نگار)سابقہ رنجش پرمخالفین نے چھریوں، ڈنڈوں سے حملہ کرکے ایک نوجوان کوہلاک اوردوشدید زخمی کردیا،موڑ ایمن آباد کے رہائشی نعمان انور نے تھانہ واہنڈو میں درخواست دی کہ وہ اپنے بھائی سفیان اور کزن مدثر کے ہمراہ واہنڈو کے نواحی گاؤں اپل مسلم میں عزیز کی عیادت کیلئے گیاتھا اور اپنے خالو فیض احمد،غلام مصطفی کے ہمرا ڈیرہ پرجارہے تھے کہ اسی دوران اطہر،توصیف، الیاس،ظفراللہ،حامد،ارتضیٰ وغیرہ نے چھریوں اور سوٹوں سے حملہ کردیا،جس سے سفیان انور،مدثر اور غلام مصطفی شدید زخمی ہوگئے ،جنہیں فوری گوجرانوالہ ہسپتال ریفر کردیاگیا، جہاں سفیان دم توڑگیا ،جسے آباء گاوں سنمبلہ خورد میں سپردخاک کردیاگیا، جاں بحق ہونے والے سفیان کی دوماہ قبل شادی ہوئی تھی، ایس ایچ او خرم شہزاد نے بتایا کہ چارملزموں کوگرفتار کرلیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں