اندرون شہر 30 سے زائد غیر قانونی بلڈنگ انسپکٹرز اور ٹاؤٹ فیسوں کی ریکوری کرنے لگے

اندرون شہر 30 سے زائد غیر قانونی بلڈنگ انسپکٹرز اور ٹاؤٹ فیسوں کی ریکوری کرنے لگے

میٹروپولیٹن کارپوریشن انتظامیہ نے کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی کے لئے 3بلڈنگ انسپکٹرز مختص کرد ئیے ، شکایت ملنے پر ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی :میونسپل کارپوریشن حکام

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)میٹروپولیٹن کارپوریشن انتظامیہ نے کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی کیلئے 3بلڈنگ انسپکٹرز مختص کرد ئیے لیکن اندرون شہر 30سے زائد غیر قانونی بلڈنگ انسپکٹرز اور پرائیویٹ ٹاؤٹ عمارتوں ،مارکیٹوں اور پلازہ جات کے نقشہ جات کی چیکنگ اور فیسوں کی ریکوری کرنے لگے ۔ کارپوریشن انتظامیہ نے تین بلڈنگ انسپکٹرز کی تعیناتی کے بینرز آویزاں کرد ئیے لیکن بعض کارپوریشن کے ملازمین ،سابق انفورسمنٹ انسپکٹرز اپنے پرائیویٹ افراد کے ساتھ مل کر غیر قانونی کمرشل عمارتوں کے مالکان کے ساتھ ساز باز کرنے میں مصروف ہیں ۔کارپوریشن حکام کا کہنا تھا کہ جن ملازمین کے خلاف شکایت ملی ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں