شہر میں آلودگی , ڈینگی خاتمہ , ہسپتالوں کے ویسٹ اور پولی تھین بیگز پر پابندی بارے آگاہی مہم شروع

شہر میں آلودگی , ڈینگی خاتمہ , ہسپتالوں کے ویسٹ اور پولی تھین بیگز پر پابندی بارے آگاہی مہم شروع

محکمہ ماحولیات کی ٹیموں نے شہریوں ،ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل سٹاف ،دکانداروں،تاجروں اورمسافروں میں پمفلٹس تقسیم کئے ، احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہ کرنے پرقانونی کارروائی کاسامناکرنے کی وارننگ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) محکمہ ماحولیات نے شہر میں آلودگی ،ڈینگی کے خاتمہ ،ہسپتالوں کے ویسٹ سامان اور پولی تھن بیگز پر پابندی کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کردی ،محکمہ ماحولیات کی ٹیموں نے شہریوں ،ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل سٹاف ،دکانداروں اور تاجروں ،مسافروں میں پمفلٹس تقسیم کئے ، پنجاب حکومت کی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقو ں کی سطح پر محکمہ ماحولیات نے ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو آگاہی مہم کے دوران شہریوں کو مختلف معاملات پر آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ پمفلٹس تقسیم کررہی ہیں ،ماحولیات کی ٹیموں نے دکانداروں ،شہریوں کو وارننگ دی کہ اگر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو نہ صرف شہر کا ماحول خراب ہوگا بلکہ قانونی کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑے گا ، ٹیموں کی جانب سے ہدایت کی جارہی ہے کہ ہسپتالوں کے ویسٹ کو مناسب انسولیٹ کریں ، ڈینگی سے بچاؤ کیلئے اقدامات کریں اور پولی تھین بیگز کااستعمال ترک کردیں تاکہ شہریوں کی صحت پرہونے والے مضراثرات سے بچاجاسکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں