کسی کو شہر کا امن خراب کرنے نہیں دیں گے :ڈپٹی کمشنر

 کسی کو شہر کا امن خراب کرنے نہیں دیں گے :ڈپٹی کمشنر

فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مختلف مسالک میں بھائی چارہ حکومت پنجاب کی ترجیح

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)گوجرانوالہ امن کا گہوارہ ہے ،قیام امن میں ضلعی امن کمیٹی کا کردار ہمیشہ کلیدی رہا ہے ڈپٹی کمشنر دانش افضال،سی پی او سید حماد عابد اور چیئرمین ضلعی امن کمیٹی قاری سلیم زاہد نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شخص کو ضلع کا امن خراب کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے ، اتحاد بین المسلمین کافروغ اور مذہبی رواداری‘ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مختلف مسالک کے درمیان مثالی بھائی چارہ حکومت پنجاب کی اہم ترین ترجیح ہے ۔ ضلعی انتظامیہ، جید علما کرام اور امن کمیٹی کے ارکان ملکی سالمیت، امن وامان کے قیام اور مسالک کے مابین فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے مل کرکام جاری رکھیں اور اشتعال انگیزی، مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے والی مقامی اور غیر ملکی قوتوں مکمل حوصلہ شکنی کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں