نالوں کی عدم صفائی ،پانی جمع ہونے سے سڑکوں کو نقصان

نالوں کی عدم صفائی ،پانی جمع ہونے سے سڑکوں کو نقصان

ہر وقت پا نی جمع رہنے سے گڑھے پڑ گئے ،ٹریفک کی روانی متاثر ، حادثات معمول

پنڈی بھٹیاں(نامہ نگار )میونسپل کمیٹی کے عملے کی غفلت سے کروڑوں روپے سے تعمیر ہونے والی سڑکیں تباہ ہونے لگیں ۔ صفائی نہ ہو نے کی وجہ سے نالوں کا گندا پانی سڑکوں پر بہتا ہے جس سے سڑکیں تباہ ہو رہی ہیں ، حسن پورہ کے قریب مصطفی روڈ لاہور روڈ پر دلیکی کے قریب اور حافظ آباد روڈ پر نلکہ سٹاپ کے قریب ہر وقت گندا پانی جمع رہتا ہے جس سے سڑکوں پر گہرے گڑھے پڑ چکے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے اور آئے روز حادثات بھی ہو تے ہیں ۔میونسپل کمیٹی کے سینٹری ورکرزافسروں کی ملی بھگت سے گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کر رہے ہیں جس سے صفائی کا نظام تباہ ہوکر رہ گیا ہے ۔ شہریوں نے نالوں کی ہنگامی بنیادوں پر صفائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں