سیالکوٹ:پو لیس کی ناجائز کا رروائیوں کیخلاف شہریوں کا احتجاج

سیالکوٹ:پو لیس کی ناجائز کا رروائیوں کیخلاف شہریوں کا احتجاج

تھانہ اگوکی کے علاقہ بسنت پور کے رہائشی پو لیس کیخلا ف کچہری چوک میں سراپا احتجاج بن گئے

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ) محمد جمیل کی قیادت میں احتجاجی مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ انسپکٹر افتخار اور کانسٹیبلعامر وردی کے زور پر لوگوں پر جھوٹے مقدمات بنا کر مار پیٹ کرتے ہیں، گزشتہ رات انسپکٹر افتخار اور کانسٹیبل ساتھیوں سمیت شہری کے گھر میں زبردستی گھس کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا، اس دوران شہری کا ہاتھ زخمی ہو گیا ،اہلکار مقدمہ واپس لینے کیلئے دبائو ڈالتے رہے ۔محلے داروں کا کہنا ہے کہ 3 گھنٹے مسلسل 15 پرکال کرتے رہے لیکن کوئی مدد کو نہ پہنچا ،پولیس گن پوائنٹ پر لوگوں کو دھمکاتی رہی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں