کیچڑ میں گرنے والی طالبہ نے سیوریج منصوبے کا افتتاح کردیا

کیچڑ میں گرنے والی طالبہ نے سیوریج منصوبے کا افتتاح کردیا

حافظ آ باد سے ایم این اے شوکت بھٹی نے اپنا ہار اتارکر طالبہ کے گلے میں ڈال دیا, علی پور روڈ ،کشمیر نگر میں سیوریج منصوبے اور ٹف ٹائل لگانے پر 12کروڑ لاگت آئیگی

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )تحریک انصاف کے ایم این اے چودھری شوکت علی بھٹی نے انسانی ہمدردی کی مثال قائم کر دی ،چند روز قبل علی پور روڈ پر کیچڑ میں گرنے والی سکول طالبہ سے سڑک کی تعمیر اور ٹف ٹائل لگانے کے منصوبے کا افتتاح کرایا۔ایم این اے نے اپنا ہار اتار کر طالبہ کے گلے میں ڈال دیا۔افتتاحی تقریب میں پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما چودھری سکندر نواز بھٹی،ملک پھول اعوان اور علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد نے شرکت کی ۔علی پور روڈ ،کشمیر نگر میں سیوریج اور ٹف ٹائل لگانے کے منصوبے پر 12کروڑ لاگت آئیگی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت علی بھٹی کا کہنا تھا کہ اپنے علاقہ کی تعمیر وترقی ہمارا مشن ہے اورعوام کی خدمت اور تعمیر وترقی سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے ،علی پور روڈ پر سیوریج کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے کیلئے نیا سیوریج سسٹم تعمیر کیا گیا ہے جبکہ سڑک پر ٹف ٹائل لگائی جا رہی ہے ،اب اس علاقے میں نکاسی آب کا مسئلہ ختم ہو جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ چند روز قبل اسی علاقہ کی سکول جانے والی طالبہ جب کیچڑ میں گری تو بہت دکھ پہنچا اور ہم نے اس دن سے یہ ارادہ کر لیا کہ علی پور روڈو کشمیر نگر کے نکاسی آب اور ٹف ٹائل لگانے کا کام ترجیحی بنیادوں پر کیا جائیگا اور آج اﷲ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہم نے اسی بچی سے منصوبے کا افتتاح کرادیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں