شہاب پورہ فلائی اوور کی تعمیرمیں تاخیر ،ٹریفک نظام متاثر

 شہاب پورہ فلائی اوور کی تعمیرمیں تاخیر ،ٹریفک نظام متاثر

شہری سراپا احتجاج بن گئے ،وزیر اعلیٰ سے فوری فلائی اوور مکمل کرانے کا مطالبہ

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا )شہاب پورہ فلائی اوور کی تعمیرمیں تاخیرپر شہرمیں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو نے پرشہری سراپا احتجاج بن گئے ۔ تفصیلات کے مطابق شہباز حکومت نے شہر کے علاقہ ڈیفنس روڈ پر شہاب پورہ فلائی اوور کی تعمیر کیلئے 75کروڑ روپے کی منظوری دی تھی اوراس کی تعمیر 2019 میں شروع ہوئی جسے ایک سال کے اندر مکمل ہونا تھا۔ تاہم حکومت کی طرف سے فنڈز میں تاخیرکے باعث شہاب پورہ فلائی اوور کی تعمیر مکمل نہیں ہوسکی ، گوجرانوالہ، لاہور، نارووال کی بھاری ٹریفک کو شہرکے اندورنی حصوں سے گزرنا پڑتا ہے جس کے باعث ڈیفنس روڈ میں شہر کی دیگر سٹرکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہیں اور شہر کھنڈرات کامنظر پیش کررہا ہے ۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فلائی اوور کی تعمیر مکمل کرنے کیلئے فنڈز کا فوری اجرا کیا جائے تاکہ شہریوں کو ٹریفک کے مسائل سے چھٹکارا حاصل ہوسکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں