عبدالقیوم پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر منتخب

عبدالقیوم پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر منتخب

بار ایسوسی ایشن کا سیالکوٹ میں عشائیہ ، چیئرمین ریونیو اتھارٹی مہمان خصوصی تھے

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کا سالانہ عشائیہ صدر پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن آفتاب حسین ناگرہ ،ارشد نواز مان کی نگرانی میں مقامی ہو ٹل میں دیا گیا ، مہمان خصوصی چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی زین العابدین تھے ۔ پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سیشن 23-2021 سیالکوٹ میں منعقد ہوئے جس میں 31 ٹیکس بارز کے نمائندے شریک ہوئے ، سابق صدر سیالکوٹ ٹیکس بار ایسوسی ایشن حاجی عبدالقیوم پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر اور موجودہ صدر سیالکوٹ ٹیکس بار ایسوسی ایشن شکیل احمد خان انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہوئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں