پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کاکم کمیشن پر احتجاج کا اعلان

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کاکم کمیشن پر احتجاج کا اعلان

مطالبات نہ مانے تو ملک بھر کے پٹرول پمپس بند کر دیئے جائیں :ندیم خان

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پٹرول فروخت کرنے کی مد میں کم کمیشن پر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے تین سال قبل کیا ہوا وعدہ ابھی تک پورا نہیں ہوا ،اگر وعدے پورے نہ کئے گئے تو احتجاجاً پٹرول پمپ بند کر د ینگے ،پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ڈویژنل صدر ندیم خان نے ریجن بھر کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نیک نیتی سے کام کر رہی ہے ،ہم نے عوامی مفاد کی خاطر حکومت سے ہر ممکن تعاون کیا لیکن حکومت ہمیں اعتماد میں لئے بغیر ایسی پالیسیاں لاگو کرنے کی کوشش کرتی ہے جو پٹرولیم ڈیلرز کے معاشی قتل کے مترادف ہیں،ان پالیسیوں کے جبری نفاذ سے ملک میں پٹرول کی طلب پوری کرنا کسی صورت ممکن نہیں ہے ،پٹرولیم ڈیلرز کا کمیشن الفلیشن ریٹ کے مطابق ہونا چاہیے ،حکومت نے 15روزمیں ہمارے جائز مطالبات نہ مانے تو ملک بھر کے پٹرول پمپس بند کر دیئے جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں