تتلے عالی:شاہراہوں ،بازاروں سے گٹروں کے ڈھکن غائب

تتلے عالی:شاہراہوں ،بازاروں سے گٹروں کے ڈھکن غائب

ایک ہفتہ کے دوران11راہگیر گر کرزخمی ،شہریوں کا فوری ڈھکن لگانے کا مطالبہ

تتلے عالی(نامہ نگار)تتلے عالی کی اہم شاہراہوں،بازاروں سے گٹروں کے ڈھکن غائب ہوگئے ،رات کی تاریکی میں ایک ہفتہ کے دوران11راہگیر گر کرزخمی ہوگئے ۔ ضلعی وتحصیل انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور لاپروا ئی کی وجہ سے تتلے عالی کی اہم شاہراہوں کامونکے روڈ،نوشہرہ ورکاں روڈ،لوہے والا بازار سمیت متعدد مقامات سے گٹروں کے مین ہولز ٹوٹ گئے ہیں، آہنی ڈھکن نشہ بازوں نے اکھاڑ کر بیچ دئیے ہیں ۔تاجروں اور مقامی لوگوں کی جانب سے شکایات کے باوجود مین ہولز پر ڈھکن نہیں رکھے جا رہے ہیں۔ ایک ہفتہ کے دوران مختلف شاہراہوں پر ان مین ہولز میں موٹر سائیکل،رکشہ پھنسنے سے 11سے زائد راہگیر زخمی ہو چکے ہیں۔اہل علاقہ نے ضلعی و تحصیل انتظامیہ سے گٹروں کے ڈھکن فوری لگانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں