گیپکو ہیڈ کوارٹرز میں آن لائن کچہری ،شکایات سنی گئیں

گیپکو ہیڈ کوارٹرز میں آن لائن کچہری ،شکایات سنی گئیں

محکمہ اور صارفین کے درمیان اعتماد کا رشتہ بھی مستحکم ہو ا ہے :چیف ایگزیکٹو

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو گیپکو محمد ایوب نے کہا ہے کہ آن لائن کچہریوں کا مقصد نہ صرف صارفین کی بجلی سے متعلقہ شکایات کا فوری ازالہ ہے بلکہ عوام الناس کو بجلی چوری کی روک تھام، کرپشن کے خاتمہ اور پبلک سیفٹی کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنا بھی ہے ۔اِن خیالات کا اظہار انہوں نے گیپکو ہیڈ کوارٹر زمیں منعقدہ آن لائن کچہری کے موقع پر کیا،چیف ایگزیکٹونے کہا کہ وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) کی ہدایات پر صارفین کی بجلی سے متعلقہ شکایات کے فوری اوراُن کی دہلیز پر ازالہ کیلئے آن لائن کچہریوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس سے محکمہ اور صارفین کے درمیان اعتماد کا رشتہ بھی مزید مستحکم ہو ا ہے ۔آن لائن کچہری کے دوران متعدد صارفین نے بجلی سے متعلقہ اپنے مسائل بیان کئے جن کے فوری حل کیلئے چیف ایگزیکٹو نے موقع پر احکامات جاری کئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں