سکا ئوٹس کا 3 روزہ کیمپ اختتام پذیر ،شرکا میں سر ٹیفکیٹ تقسیم
سکاؤٹ تحریک یوتھ کو اچھا انسان بننے میں مدد دیتی ہے ، پاکستان کے تمام صوبوں آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان میں 7 لاکھ 50 ہزار سکاؤٹس کواعلیٰ کردار،جذبہ حب الوطنی،ایثار اور قربانی،قائد انہ صلاحیت اور خود اعتمادی کو مضبوط کرنے میں سکاؤٹنگ بہترین کردار ادا کر رہی ہیں
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) ان خیالات کا اظہار نیشنل سکاؤٹ کمشنر ومرکزی چیئر مین نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز صاحبزادہ سجاد مسعود چشتی نے گوجرانوالہ میں تین روزہ ڈسٹرکٹ کیمپ کی اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی کیا۔انہوں نے کہاکہ اِن کو فرسٹ ایڈ،ریسکیواور سول ڈیفنس کی تربیت بھی دی جاتی ہے تاکہ کسی بھی آفت یاروز مرہ کے ہونے والے حادثات میں بنی نوع انسان کی مدد کر سکیں۔ تقریب سے ڈسٹرکٹ سکاؤٹس سیکرٹری جمیل بٹ،ڈاکٹر اسدامتیازو دیگر نے بھی خطاب کیااور آخر میں حصہ لینے والے 250 سکاؤٹس میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ۔