ٹرسٹ پلازہ کی 132 دکانوں کو حتمی وارننگ نوٹسز

ٹرسٹ پلازہ کی 132 دکانوں کو حتمی وارننگ نوٹسز

2 سالہ کرایہ کی مد میں 6 کروڑ سے زائد واجبات کی وصولی کا طریقہ کار طے ،چالانوں کی روشنی میں فوری ادائیگی کی ہدایت،عدم ادائیگی پر دکانیں دوبارہ سیل ہونگی

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)جی ڈی اے نے ٹرسٹ پلازہ کی 132 دکانداروں سے دو سالہ کرایہ کی مد میں 6 کروڑ روپے سے زائد واجبات کی وصولی کیلئے طریقہ کار طے کر لیا،تمام دکانداروں کو حتمی وارننگ نوٹسز جاری کر دئیے گئے جبکہ عدم ادائیگی پر دکانوں کو دوبارہ سیل کر دیا جائے گا۔گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ناصر محمود بشیر کی جانب سے جاری کردہ نوٹسز کے مطابق ٹرسٹ پلازہ میں واقع 132 دکانداروں سے دو سالہ کرایہ کی مد میں ساڑھے چھ کروڑ روپے کی رقم واجب الادا ہے جس کی وصولی کا طریقہ کار طے کر لیا گیا ہے جس کے مطابق لیز پر دی گئی تمام دکانوں کے مالکان کو نئے شیڈول کے مطابق کرایہ کی ادائیگی کے لئے وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے ہیں اور انہیں آگاہ کیا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری کردہ ہدایت کے مطابق اور عدالت عالیہ لاہور کے فیصلہ کی روشنی میں واجبات کی فوری ادائیگی کی جائے ، اس سلسلہ میں تمام د کاندار کو جی ڈی اے کی جانب سے چالان فارم بھی جاری کئے جا چکے ہیں لہذا چالانوں کی روشنی میں فوری طور پر رقم کی ادائیگی کریں دیگر صورت آپ کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور تمام دکانوں کو سیل کر دیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں