لدھیوالہ وڑائچ :ہزاروں شہری 15 روز سے پا نی سے محروم

 لدھیوالہ وڑائچ :ہزاروں شہری 15 روز سے پا نی سے محروم

2 ہفتے قبل جلنے والا ٹرانسفارمر تبدیل نہ ہوسکا ،ہمارا اکائو نٹ بند :سی او میونسپل کمیٹی

لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار )کوٹ اسحق میں واٹر سپلائی کا 15 روز قبل جلنے والا ٹرانسفارمر تبدیل نہ ہو سکا، لوگ پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے ۔میونسپل کمیٹی لدھیوالہ وڑائچ کی بحالی کے بعد علاقے میں مسائل بڑھتے جا رہے ہیں ،کوٹ اسحاق میں واٹر سپلائی یونٹ کا پندرہ روز پہلے جلنے والا ٹرانسفارمر تبدیل نہ ہو سکا ،ارمان ٹائو ن ،ٹیلی فون ایکسچینج والا بازار اور حافظ آباد روڈ کے ہزاروں مکینوں کو پانی کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے ۔سی او میونسپل کمیٹی خالد رشید نے رابطے پر بتایا کہ ابھی تک میونسپل کمیٹی کا اکاؤنٹ فعال نہیں ہو سکا جسکی وجہ سے مشکل پیش آ رہی ہے ، دوماہ سے ہمیں تنخواہیں بھی نہیں مل رہیں، پھر بھی کوشش ہے کہ ٹرانسفارمر کا مسئلہ جلد حل کر کے پانی کی بحالی ممکن بنائی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں