کھادکی ذخیرہ اندوزی پر 54مقدمات درج،12ڈیلرگرفتار

کھادکی ذخیرہ اندوزی پر 54مقدمات درج،12ڈیلرگرفتار

13 نومبر سے اب تک 2لاکھ 90ہزار جرمانہ ،69ڈیلرز شاپس اور گودام سیل

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)13 نومبر 2021 سے اب تک ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے افسروں نے ذخیرہ اندوزی میں ملوث کھاد ڈیلرز کیخلاف 911چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران54مقدمات درج اور 12کو گرفتار کرواتے ہوئے حوالات بھجوادیا جبکہ ذخیرہ اندوزوں کو 2لاکھ 90ہزار جرمانہ عائد کیا گیا، کاروائیوں کے دوران یوریا کی 34 ہزار 205سٹاک کی گئی بوریاں برآمد کر کے تحویل میں لے گئیں اور 69ڈیلرز شاپس اور گودام سیل کیے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں