ہمارا مشن ہر بچے کو پولیو مرض سے محفوظ بنانا:ڈپٹی کمشنر

ہمارا مشن ہر بچے کو پولیو مرض سے محفوظ بنانا:ڈپٹی کمشنر

الحمد اﷲ پنجاب میں امسال پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا: ڈاکٹر فرجاد کی بریفنگ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) 13 دسمبر سے شروع ہونیوالی پولیو مہم بارے محکمانہ انتظامات، تیاریوں، خسرہ اور روبیلا مہم کے دوران مقررہ اہداف کے حصول اور اومی کرون (کورونا وباء) کی نئی قسم سے بچاؤ اور حفاظتی ویکسینیشن و دیگر امورکا جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر دانش افضال کی زیرصدارت ہوا،ڈپٹی کمشنر نے کامیاب انسداد خسرہ، روبیلا مہم پر اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ صحت کے افسران و ٹیموں کو مبارکباد دی اور کہا کہ اسی جذبے سے آئندہ پولیو خاتمے کی مہم کے دوران بھی محنت و لگن سے کام کیا جائے تاکہ پولیو کا وطن عزیز سے ہمیشہ کیلئے خاتمہ یقینی بنا کر پاکستان کو پولیو فری ملک بنایا جاسکے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہمارا مشن 5 سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو مرض سے محفوظ بنانا اورصحت مند مستقبل دینا ہے ۔ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر فرجاد بٹ اور ڈی ایچ او ڈاکٹر صوفیہ نے بتایا کہ رواں سال کی چوتھی انسداد پولیو مہم میں میں 7 لاکھ 17 ہزار 7 سو سے زائد 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ، الحمد اﷲ پنجاب میں امسال پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، انوائرنمنٹل سیمپل، اور ایل کیو اے ایس بھی منفی رپورٹ ہوا۔انسداد پولیو ٹیمیں بس اڈوں، ریلوے اسٹیشنوں، گھروں، سکولوں اور دیگر مقامات پر جاکر 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔ اجلاس میں \\\"ریچ ایوری ڈور\\\" مہم کا بھی جائزہ لیا گیا اور سکولوں کے طلبہ کو پہلی اور دوسری ڈوز لگانے کے حوالے سے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں