گیپکو ملازمین کامطالبات کی عدم منظوری ،نجکاری کیخلاف احتجاج

گیپکو ملازمین کامطالبات کی عدم منظوری ،نجکاری کیخلاف احتجاج

شرکانے جی ٹی روڈ پر دھرنا دیا ،بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تبدیل کرنیکا مطالبہ بھی کیا

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) گیپکو ملازمین نے مطالبات کی عدم منظوری اور گیپکو کی نجکاری کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور جی ٹی روڈ پر دھرنا دیا اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تبدیل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ احتجاجی دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل چیئرمین ولی الرحمان خان ،ڈپٹی سیکرٹری چودھری عبد الرزاق گجر ،عباس باجوہ ،احسان وڑائچ ،خواتین ونگ کی صدر میڈم سعدیہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گیپکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سالانہ میٹریل خریدنے کی منظوری تاخیر سے دی جس کے باعث ہزاروں صارفین کے کنکشنز التواء کا شکار ہوگئے جبکہ بیشتر ملازمین کو ریگولر کرنے ،پروموشن دینے اور دیگر سہولیات کے کیسز بھی ایک سال سے روک رکھے ہیں، بورڈ آف ڈائریکٹرز میں پرائیویٹ افراد لگانے کے بجائے گیپکو کے ریٹائرڈ افسروں کو شامل کیا جائے ،احتجاجی ریلی لیبر ہال سے شروع ہوکر پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی،۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں