سی پی او کیپٹن (ر) سید حماد عابد کا تھانہ گکھڑمنڈی کا دورہ

 سی پی او کیپٹن (ر) سید حماد عابد کا تھانہ گکھڑمنڈی کا دورہ

ریکارڈ کی تکمیل ،فرنٹ ڈیسک کا معائنہ ،درخواست دہندگان سے ٹیلیفون پر فیڈ بیک لیا

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر) سی پی او کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے تھانہ گکھڑمنڈی کا دورہ کیا ،تھانہ کے ریکارڈ کی تکمیل چیک کی،فرنٹ ڈیسک کا معائنہ اور درخواست دہندگان سے بذریعہ ٹیلی فون فیڈ بیک لیا۔سی پی او نے ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ ریکارڈ کی اپنی نگرانی میں بروقت تکمیل کرائیں ، اس موقع پر انہوں نے خواتین کے پولیس سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے تھانہ میں موجود وومن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کی لیڈیز سٹاف کی ڈیوٹی کا جائزہ لیا،سی پی او نے تھانہ گکھڑمنڈی میں قائم شدہ گکھڑمنڈی سمارٹ سٹی کی ورکنگ کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ بہتر سلوک کیا جائے اوران کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے ، مقدمات کے اندراج میں تاخیر،ناقص تفتیش اور عوام کے ساتھ نا انصافی کسی صورت براداشت نہیں کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں