علما کرام کا کوروناو یکسی نیشن کی آگہی و ترغیب کیلئے سیشن

علما کرام کا کوروناو یکسی نیشن کی آگہی و ترغیب کیلئے سیشن

نمازیوں کو کورونا ویکسین لگوانے کی ترغیب دلائی جائے :ڈاکٹر فرجاد بٹ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)محکمہ صحت گوجرانوالہ اور یونیسف پنجاب کے اشتراک سے علما اور امام مساجد کا کوروناو یکسی نیشن کی آگہی و ترغیب کیلئے سیشن کا انعقاد کیاگیا جس میں تمام مسالک کے علماء نے شرکت کی، سیشن میں سعید انور ہیلتھ ایجوکیشن آفیسر گوجرانوالہ’ ڈاکٹر حافظ عدنان’ خالد محمود اینٹامالوجسٹ نے خطاب کرتے ہوئے کورونا وائرس کی بیماری کی علامات’ تدارک اورویکسی نیشن کی اہمیت پر روشنی ڈالی، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر فرجاد بٹ نے علماء سے کہا کہ نمازیوں کو کرونا ویکسین لگوانے کی ترغیب دلائی جائے ،کورونا ویکسی نیشن کی سپیشل مہم یکم دسمبر سے 31 دسمبر تک جاری رہے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں