گجرات :دنیا نیوز کی 13 ویں سالگرہ پر تقریب کا انعقاد

گجرات :دنیا نیوز کی 13 ویں سالگرہ پر تقریب کا انعقاد

صحافی عوامی مسائل کی نشاندہی کریں ، حل کر نے کی کو شش کرینگے :سلیم جوڑا ،عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے :ڈی پی او

گجرات (سٹی رپورٹر )دنیا نیوز کی 13ویں سالگرہ پر پر یس کلب میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چودھری سلیم سرورجوڑا،ڈی پی او گجرات عمر سلامت مہمان خصوصی تھے ، اس موقع پر یونس ساقی،طفیل میر،صدر پریس کلب عبدالستار مرزا،خادم علی خادم ، ڈسٹرکٹ رپورٹردنیا نیوزسید نوید حسین شاہ، سٹی رپورٹر روزنامہ دنیا قیصراعجازملہی ،پبلک ریلیشن آفیسراسد گجر ،نائب پی آر او عمروڑائچ، سردارعلی رضاسمیت صحافیوں اور شہریوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی ۔تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے سلیم سرور جوڑا نے کہا کہ مجھے تقریر نہیں آتی، جذبات میں آ کر کوئی سچی بات کردوں تو کچھ لوگ ناراض ہو جاتے ہیں، عوام کی خدمت کررہا ہوں ، کرپشن کے پیسوں پر لعنت بھیجتا ہوں، صحافی نشاندہی کریں ، عوامی مسائل حل کر نے کی کو شش کر رہے ہیں ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سلامت نے کہا کہ پولیس اور صحافی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ،حقیقت یہ ہے کہ جرنلزم ریاست کا چوتھا ستون ہے ، گجرات میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے پہلے بھی کبھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا آئندہ بھی نہیں کرینگے ، اگر کہیں کوتاہیاں یا کمزورویاں ہیں جیسے میڈیا کے دوستوں نے اشارہ کیا ان پر ہماری گہری نظر رہے گی، اچھی خبریں دے بھی رہے ہیں اور دیتے بھی رہیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں