امن تبا ہ کر نیوالے رعایت کے مستحق نہیں:بلال ظفر شیخ

امن تبا ہ کر نیوالے رعایت کے مستحق نہیں:بلال ظفر شیخ

مسائل کے حل میں صحافیوں کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا :ڈی پی او حافظ آباد

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال ظفر شیخ نے کہا ہے کہ مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کیلئے صحافی برادری کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ضلع بھر میں صحافی برادری کی نشاندہی پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین پریس کلب رانا محمد ارشد انجم کی زیر صدارت میٹ دی پریس سے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر صدر نعیم قمر ، ایس ایچ او سٹی رانا آفتاب حیدر اور انچارج کلسٹر سہیل اشرف، پی آر او دلدار حسین بھی موجود تھے ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ حافظ آباد شہر میں ٹریفک مسائل کو کنٹرول کرنے کیلئے متعلقہ اداروں اور انجمن تاجران کی مشاورت سے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جائیگا ،منشیات فروشی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، امن و امان پر اثر انداز ہونیوالے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ عوام کے جان و مال، عزت کی حفاظت محکمہ پولیس کی ذات کی ذمہ داری ہے اور اس سلسلہ میں رکاوٹ بننے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ اس موقع پر اراکین پریس کلب نے امن و امان سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے ڈی پی او کو آگاہ کیا جن کے حل کیلئے ڈی پی او نے یقین دہانی کرائی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں