گجرات:نوجوانوں کی سربازارلڑکی سے چھیڑچھاڑ ،تشدد

گجرات:نوجوانوں کی سربازارلڑکی سے چھیڑچھاڑ ،تشدد

(ل)بی بی کو کام پر جاتے ہوئے شہر یار و غیرہ نے روک لیا ،مقدمہ درج

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار )محنت کش لڑکی کو سربازار اوباش نوجوانوں نے چھیڑ چھاڑ کے بعد تشددکا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ صدر گجرات کے علاقہ کی رہائشی (ل)بی بی کارخانے میں کام کرتی ہے ،گزشتہ روز کارخانے جاتے ہوئے راستے میں شہریار سکنہ علی آباد وغیرہ نے روک لیا اور چھیڑ چھاڑ کرنے لگے ، منع کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا ۔ تھانہ بی ڈویژن نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں