منڈی بہائو الدین:بازاروں میں تجاوزات کیخلاف آ پریشن

منڈی بہائو الدین:بازاروں میں تجاوزات کیخلاف آ پریشن

دکاندار مقررہ حدود سے تجاوز نہ کریں ورنہ جیل کی ہوا کھانا ہوگی :اسسٹنٹ کمشنر

منڈی بہائو الدین(نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر احسان الحق ضیا کے حکم پر شہر میں تجاوزات کیخلاف انتظامیہ کی جانب سے آپریشن کیا گیا ، اسسٹنٹ کمشنر ساجد منیر کلیار نے بازاروں کا دورہ کر کے تجاوزات کو ختم کرا دیا۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ساجد منیر کلیار نے صدر بازار، میلاد چوک اور وارڈ نمبر 5 کا دورہ کیا اور تجاوزات کیخلاف کا رروائی کا جائزہ لیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر ساجد منیر کلیار کا کہنا تھا کہ بازاروں میں دکاندار مقررہ حدود سے تجاوز نہ کریں ورنہ جیل کی ہوا کھانا ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں