25 مارکیٹ کمیٹیوں کے اخراجات کے آڈٹ کا فیصلہ

25 مارکیٹ کمیٹیوں کے اخراجات کے آڈٹ کا فیصلہ

محکمہ اوقاف اور بناولٹ فنڈ برانچ کے اخراجات کی سالانہ جانچ پڑتال ہوگی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ ڈویژن کی25 مارکیٹ کمیٹیوں ،محکمہ اوقاف اور بناولٹ فنڈ برانچ کے اخراجات کا سالانہ آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے اور پنجاب حکومت نے مذکورہ محکموں کے آڈٹ کیلئے متعلقہ انتظامیہ اور آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کردی ہے جو گزشتہ مالی سال اور رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران ہونے والے اخراجات ،ریکوری اور فنڈز کا آڈٹ کرکے رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کریں گے ، ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ ڈویژن میں 25 مارکیٹ کمیٹیاں قائم ہیں جہاں ہزاروں آڑھٹیوں کے سالانہ لائسنس کے اجراء ،تجدید کی فیسوں ،ٹیکسز اور دیگر کروڑوں روپے کی آمدن اور اخراجات کا آڈٹ التواء کا شکار تھا، اسی طرح محکمہ اوقاف کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر سمیت چار دفاتر اور بناولنٹ فنڈز کی تمام برانچوں کے کروڑوں کے فنڈز کا بھی آڈٹ نہ ہوسکا تھا جس پر پنجاب حکومت نے نئے بلدیاتی سیٹ اپ سے قبل ان اداروں کے پرانے آڈٹ کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور آڈٹ ٹیموں کو ایک ماہ کاوقت دیاجائے گا کہ وہ رپورٹ تیار کرکے متعلقہ سیکرٹریز کو ارسال کریں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں