سکول مارکیٹنگ پلان کے حوالے سے ٹریننگ ورکشاپ

 سکول مارکیٹنگ پلان کے  حوالے سے ٹریننگ ورکشاپ

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )سکولز کی اصل مارکیٹنگ ان کی کوالٹی آف ایجوکشن ہوتی ہے ،بغیر کوالٹی کے ایڈورٹائزنگ پر خرچ کیا گیا پیسہ اوروقت بیکارہے ،کسی بھی منصوبہ پر کام کرنے سے پہلے اس کاپلان کریں پھر اس کے بنیادی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آگے بڑھیں تو کامیابی آپ کا مقدر ہوگی،ہمارے تعلیمی ادارے صرف ڈگریا ں دینے کیلئے نہیں ہونے چاہیے ۔

ان خیالات کا اظہار معروف ٹرینر منیجنگ ڈائریکٹر ادارہ احتشام الحق وریاہ نے وزڈم انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام تعلیمی اداروں کے مالکان اور پرنسپلز کو سکول مارکیٹنگ پلان کے حوالے سے منعقدہ ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں