سیالکوٹ:ایل پی جی کے غیرقانونی کاروبار کیخلاف کارروائی کا اعلان

سیالکوٹ:ایل پی جی کے غیرقانونی کاروبار کیخلاف کارروائی کا اعلان

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی اوورچارجنگ برداشت نہیں کی جائیگی ، تمام ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر اپنے سیل پوائنٹس پر اوگرا کی مقررہ پرائس کا واضح بورڈ نصب کریں ۔

ضلع انتظامیہ غیر محفوظ طریقے سے ایل پی جی فروخت کرنے والے غیر قانونی ڈسٹری بیوٹرز کی حوصلہ شکنی کے ساتھ ساتھ کاروبار کو محفوظ بنانے کیلئے ایل پی جی ایسوسی ایشن کے تعاون سے ٹھوس اقدامات کریگی ،ضلع میں26جنوری کو تمام ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کے مالکان اور کام کرنیوالے عملہ کی ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفس میں سیفٹی اورفائر فائٹنگ کے تربیتی پروگرامز کا آغاز کیا جارہا ہے ، تمام ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کے ڈسٹری بیویشن سنٹرز پر آگ بجھانے کے آلات نصب ہونے چا ہئیں ،ایل پی جی کا غیر قانونی کاروبار کر نیوالوں کیخلاف کریک ڈائون کیا جا ئیگا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن کے عہدیدار وں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر، ضلعی صدر ڈاکٹرتوقیر نے انتظامیہ کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کر ائی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں