تحریک جوانان پاکستان کااعلیٰ سطحی اجلاس ،تنظیم سازی مکمل

تحریک جوانان پاکستان کااعلیٰ  سطحی اجلاس ،تنظیم سازی مکمل

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)چیف آرگنائزر تحریک جوانان پاکستان فردوس نثار کھوکھر اور صدر پنجاب سرفراز احمد مغل کی ہدایات پرتحریک جوانان پاکستان کے ضلعی صدر محمد آصف کھوکھر کی زیر قیادت اعلیٰ سطحی تنظیمی اجلاس ہوا

جس میں ڈسٹرکٹ آرگنائزر ڈاکٹر قیصر منیر نے تحریک جوانان پاکستان میں شمولیت اختیار کرنے والے ممبران کو خوش آمدید کہتے ہوئے پارٹی پالیسی پر بریفنگ دی اور تنظیم سازی مکمل کی گئی ۔

جس میں محمد ذیشان بھٹی پریزیڈنٹ لائرز ونگ ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ ،دلدار احمد ناصر صدر تعلقات عامہ ،پروفیسر علی اصغر اور محمد عمران مرزا نائب صدور ، زبیر احمد ایجوکیشن ونگ ،نقاش شبیر بٹ صدر یوتھ ونگ این اے 81اور مسز خدیجہ عارف ویمن ونگ وائس پریذیڈنٹ گوجرانوالہ کو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں