وزیرآباد ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کیلئے کروڑوں کے فنڈزجاری

 وزیرآباد ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کیلئے کروڑوں کے فنڈزجاری

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) زکوٰۃ وعشر کمیٹی نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ وزیرآباد میں 130مستحق اور نادار طلبا و طالبات کو مختلف تکنیکی ٹریڈز میں داخلہ دیکر کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کردیئے ۔

ان ٹریڈز میں جنرل الیکٹر یشن لیول02 ، آٹو کیڈ آپریٹر،ڈریس میکنگ لیول 02اور کمپیوٹرآ پریٹروغیرہ شامل ہیں ،اس طرح ضلع گوجرانوالہ کے دیگر ادارہ جات بھی شامل ہیں جہاں پر غریب ومستحق بچوں کو فنی تعلیم کے ساتھ مفت کتب ، یونیفارم اور سکالر شپ بھی جاری کیا جاتا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں