سیالکوٹ:کیبل ڈالنے کیلئے بغیر اجازت کھدائی ، سامان ضبط

سیالکوٹ:کیبل ڈالنے کیلئے بغیر اجازت کھدائی ، سامان ضبط

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن عبدالرؤف مہر نے شہر کا دورہ کیا ، حاجی پورہ روڈ پر بغیر اجازت کھدائی کرکے کیبل ڈالنے کے کام کو روک کر سامان ضبط کرلیا گیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر ایم سی ایس زبیر وٹو بھی موجود تھے ۔

 ایڈمنسٹریٹر عبدا لرؤف نے شہر کی تمام یونین کونسلوں میں کھلے مین ہولوں کی تفصیلی رپورٹ کیلئے سروے ٹیمیں تشکیل دیں،سیور لائن اور فٹ پاتھوں پر ٹوٹے مین ہولز کے بیڈ کی مرمت اور کھلے مین ہولز کو کور کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔

انہوں نے کہاکہ شہر میں غیر قانونی کھدائی کرنیوالوں کیخلاف سختی سے نمٹا جا ئیگا اور اگر ان گڑھوں کی وجہ ے کوئی حادثہ رونما ہوا تو متعلقہ کنٹریکٹریا کمپنی کیخلاف مقدمہ درج کرایا جائیگا۔

انہوں نے سڑکوں پر ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ بننے والی تمام تجاوزات فوری ہٹانے کی بھی ہدایت کی۔ ایڈمنسٹریٹر نے شعبہ سینی ٹیشن کو ہدایت کی کہ ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ڈسپوزل سٹیشن اور سیور لائن کی ڈی سلٹنگ جاری رکھی جائے تاکہ بارشوں کی صورت میں ہنگامی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں