حافظ آباد:23غیر قانونی منی پٹرول پمپ ، آئل ایجنسیاںسیل

حافظ آباد:23غیر قانونی منی پٹرول پمپ ، آئل ایجنسیاںسیل

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا، نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر حافظ آباد محمد آصف رضا کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر علی عمران نے مختلف علاقوں میں کارر وائیاں کرتے ہوئے 23 غیر قانونی منی پٹرول پمپس اور آئل ایجنسیوں کو سیل کر دیا جبکہ مالکان کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لیے متعلقہ پولیس سٹیشن میں استغاثے جمع کروا دیئے ۔

سول ڈیفنس آفیسر علی عمران چدھڑ نے ضلع کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی پٹرول پمپس اور آئل ایجنسیوں کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت کارر وائیاں شروع کر دیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں