کارکن بلدیاتی انتخابات کی بھرپورتیاری کریں :ایس اے حمید

 کارکن بلدیاتی انتخابات کی  بھرپورتیاری کریں :ایس اے حمید

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کارکن بلدیاتی انتخابات کی بھرپورتیاری کریں ۔

الیکشن میں ن لیگ کی کامیابیوں کے جھوٹے دعوے ریت کی دیوار ثابت ہو ں گے کیونکہ ہم نے پچھلے ساڑھے تین سال سے حلقہ پی پی 58میں بجلی و گیس ،سیوریج صفائی ، سٹرکوں کی تعمیر ودیگر کئی ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے ہیں ، اپنی رہائش گاہ پر پی پی 58کے بلدیاتی ٹکٹ ہولڈر زکے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گوجرانوالہ اب کلین اور گرین شہربن چکا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں