جعلی بلڈنگ انسپکٹر زیر تعمیر مکان مالکان سے بھتہ لینے لگے

جعلی بلڈنگ انسپکٹر زیر تعمیر مکان مالکان سے بھتہ لینے لگے

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )تعمیراتی کام رکوا کر مقدمہ درج کرانے کی دھمکی دے کر جعلی بلڈنگ انسپکٹر زیر تعمیر مکان کے مالکان سے ہزاروں روپے بھتہ لے کر رفو چکر ہو گیا ۔

 قلعہ دیدار سنگھ ٹاؤن کے بلڈنگ انسپکٹر ساجد امین کی ملی بھگت سے عالم چوک کوٹ اسحاق میں دوجعلی بلڈنگ انسپکٹر نے زیر تعمیر مکانات میں نقشہ نہ ہونے کی وجہ سے مقدمہ درج کرانے کی دھمکی دے کرتعمیراتی کام رکوا دیا اور مکانات کے مالکان محمد افضل اور یاسر محمود کے منت سماجت کرنے پر نقشہ فیس کے نام پر 25 ہزار لے کر رفو چکر ہو گئے ۔

اس بارے جب بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کیا گیا تو ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا کہ بلڈنگ انسپکٹر کوسب پتہ ہے اور وہ ان نوسربازوں سے باقاعدہ حصہ وصول کرتے ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں