بغیر کوروناویکسین شادی تقریب میں شرکت پر پابندی

بغیر کوروناویکسین شادی تقریب میں شرکت پر پابندی

گجرات (سٹی رپورٹر ، نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرخرم شہزاد نے کورونا ویکسی نیشن سنٹر سپورٹس جمنیزیم اورعزیز بھٹی شہید ہسپتال دورہ کیا۔

ہسپتال اور ویکسی نیشن سنٹر میں سہولیات کا جائز ہ لیا ،سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ اورایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر عابد غوری بھی اس موقع پر موجو دتھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کو رونا وبا سے بچاؤ کیلئے ویکسین ہر شخص کیلئے لگوانا بہت ضروری ہے ،12 سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا کی ویکسین لگائی جارہی ہے ، انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن کے بغیر کسی فرد کو سرکاری و پرائیویٹ دفاتر میں سروس میسر نہیں دی جائے گی،ویکسین کے بغیر افراد شادی ،ریسٹورنٹس اوردوسری تقاریب میں شامل نہیں ہو سکتے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں