بی آ ر بی نہر بند ہوتے ہی ریت چور مافیا متحرک

بی آ ر بی نہر بند ہوتے ہی ریت چور مافیا متحرک

منڈیکی گورائیہ (نامہ نگار )ڈسکہ اور گرد و نواح سے گزرنے والی نہر بی آربی بند ہوتے ہی ریت چوری کاسلسلہ شروع ہوگیا ۔

 مافیا ملی بھگت سے نہر سے ٹرالیوں کے حساب سے ریت چوری کررہا ہے اور محکمہ انہار کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا رہا ہے ۔ریت نکالنے سے نہر کی گہرائی میں اضافہ ہو گیا ہے اور جگہ جگہ گڑھے پڑ چکے ہیں ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔ رابطہ کرنے پر محکمہ انہار کے اہلکارو ں نے بتایاکہ نہر میں جب پانی آئیگا تو کافی ریت آجائیگی اگر کوئی بند نہر سے ریت نکال رہا ہے تواس سے کچھ فرق نہیں پڑتا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں