سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی: مخصوص صنعتی یونٹس، کار خانوں کو نوٹسز

سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی: مخصوص صنعتی یونٹس، کار خانوں کو نوٹسز

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) ایف بی آر نے گوجرانوالہ ڈویژن میں سیلز ٹیکس کی مد میں حکومت کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے والے صنعتی یونٹس کے ریکارڈ کی چیکنگ کا آغاز کردیا۔

اس سلسلہ میں مخصوص صنعتی یونٹس ،کارخانوں کو نوٹسز جاری کرکے ریکارڈ طلب کرلیا گیا،ذرائع کے مطابق حکومتی ہدایات کی روشنی میں گوجرانوالہ ، گجرات ، سیالکوٹ ،حافظ آباد ، منڈی بہاؤ الدین اور نارووال میں سیلز ٹیکس کی مد میں حقائق کو چھپانے اور حکومت کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے والے صنعتی یونٹس کے ریکارڈ کی چیکنگ کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

جس کے تحت ریجن کے 6اضلاع میں ایسے صنعتی یونٹس کے سیل اور سپلائی کے ریکارڈ کی چیکنگ کیلئے سرچ وارنٹس حاصل کئے گئے جس کے بعد آڈٹ ٹیمیں فیکٹریوں،کارخاتوں وغیرہ پر ریڈ کر کے ریکارڈ کی تفصیلی چھان بین کریں گی اور ریکارڈزمیں ہیری پھیری کرنے والے صنعتی یونٹس پرسیلز ٹیکس اور جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا جبکہ مالکان کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں