محلہ فقیر پورہ کشمیر روڈ ،گیس کے کم پریشرکیخلاف احتجاجی مظاہرہ

محلہ فقیر پورہ کشمیر روڈ ،گیس کے کم پریشرکیخلاف احتجاجی مظاہرہ

گوجرانوالہ ( نیوز رپورٹر)محلہ فقیر پورہ کشمیر روڈ میں گیس کے کم پریشر کے خلاف اہل علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا، ٹائر جلا کر روڈ بلاک کیا اور گیس دو کے نعرے لگائے ۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ گیس کی پائپ لائن پرانی ہو چکی ہے جس کے باعث گیس کا پریشر بہت ہی کم ہے اور گیس کے پائپ سے پانی نکلتا ہے ۔ گھروں میں لکڑیاں اور ایل پی جی سلنڈر جلا کر کھانا بنایا جاتا ہے ۔

شہر کے دیگر علاقوں میں گیس آ رہی ہے لیکن ہمارے علاقہ کے لوگوں کو گیس نہیں مل رہی، علاقے میں دو ماہ سے گیس نہیں مل رہی، محکمہ گیس کی ٹیمیں آتی ہیں تو تب گیس ٹھیک ہو جاتی ہے لیکن ان کے جاتے ہی دوبارہ گیس کا پریشر کم ہوجاتا ہے جبکہ اب تو گزشتہ دو ہفتوں سے چولہوں سے گیس کی جگہ پانی نکلتا ہے ، ان کے علاقہ میں نئی لائنیں ڈالی جائیں تاکہ لوگوں کا مسئلہ حل ہوسکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں