وزیر اعلیٰ بزدارسے گجرات کے ارکان اسمبلی کی ملاقات

وزیر اعلیٰ بزدارسے گجرات کے ارکان اسمبلی کی ملاقات

گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سلیم سرور جوڑا کی قیادت میں ضلع گجرات کے اراکین صوبائی اسمبلی نے لاہور میں ملاقا ت کی جو پون گھنٹہ جاری رہی۔

 ملاقات میں ایم پی اے میاں اختر حیات، لیاقت علی بھدر، چودھری محمد ارشدشامل تھے ۔ اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیر اعلیٰ سے ترقیاتی کاموں اور بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں بات چیت کی اور مزید ترقیاتی فنڈز جاری کرنے پر زور دیا۔ وزیر اعلیٰ نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ جلد مزید ترقیاتی فنڈز بھی جاری کئے جائیں گے اور پنجاب لوکل گورنمنٹ بل کی منظوری کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ کون کہاں سے بلدیاتی انتخاب لڑے گا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کورونا کی وجہ سے گجرات کا دورہ نہیں کر سکا ، بہت جلد گجرات کا دورہ کروں گاا ور بڑے پراجیکٹس کا اعلان کروں گا۔ سلیم سرور جوڑا نے میڈیا کو بتایا کہ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے ملاقات کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے اور سٹی گجرات میں مزید ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز بھی ملیں گے ،کوشش ہے کہ اہل گجرات کے دیرینہ مسائل حل ہوں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں