واسا یونین سی بی اے کا اجلاس ، ملازمین کی معطلی پر بر ہمی

واسا یونین سی بی اے کا اجلاس ، ملازمین کی معطلی پر بر ہمی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)واسا اتحاد یونین سی بی اے گوجرانوالہ کاہنگامی اجلاس دفتر سی بی اے یونین واسا ہیڈ آفس پیپلزکالونی میں زیرصدارت صدریونین رانا محمداسحاق میو منعقد ہوا

جس میں واسا کے ملازمین کی کارکردگی بارے بحث ہوئی گزشتہ رات زون تھری محلہ رشید کالونی میں مقامی گھرکے بجلی واٹرپمپ خراب ہونے کی وجہ سے شارٹ ہونے سے اس گھر میں پانی کے پائپ میں کرنٹ آجانے کی وجہ سے 12/13سالہ بچہ کرنٹ لگنے کی وجہ سے فوت ہوگیا جس کیلئے دعا خیرکی گئی اور کہا گیا کہ ایم ڈی واسا عامرعزیز نے ملازمین کوبے جا ٹرانسفر اورمعطل کردیا جوکہ ملازمین کے ساتھ سراسرناانصافی ہے حالانکہ یہ واقعہ گھروالوں کی ذاتی غفلت کی وجہ سے پیش آیالیکن کچھ شرپسند عناصر واسا کی ساکھ کوخراب کرکے اپنی سیاست کوچمکاناچاہتے ہیں جسکی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اور جس کو ہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا۔

سی بی اے یونین عدنان انصاری/شہزاد انصاری نامی شخص کے رویے کی پرزورمزاحمت کرتی ہے اگرانہوں نے اپنارویہ درست نہ کیا توواساملازمین ان علاقوں میں کام نہیں کرسکیں گے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں