ڈی پی او سیالکوٹ نے متعدد ایس ایچ اوز کے تبادلے کردئیے

ڈی پی او سیالکوٹ نے متعدد  ایس ایچ اوز کے تبادلے کردئیے

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے متعدد ایس ایچ اوز کے تبادلے کردئیے ۔

سب انسپکٹر ندیم منور انویسٹی گیشن لیگل برانچ سے ایس ایچ او تھانہ اگوکی،سب انسپکٹر اظہر عباس پولیس لائنز سے ایس ایچ او تھانہ موترہ،سب انسپکٹر محمد سعید ڈی پی او آفس سیالکوٹ سے ایس ایچ او تھانہ سول لائنز،سب انسپکٹر تحسین محسن پی ایس او ڈی ایس پی سٹی سرکل سے ایس ایچ او تھانہ رنگپورہ،سب انسپکٹر عرفان اشر ف ایس ایچ او تھانہ سول لائنز سے پولیس لائنز،سب انسپکٹر ارمغان مقسط ایس ایچ او تھانہ اگوکی سے پولیس لائنزرپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں