ثقافتی سر گرمیوں کے انعقاد کیلئے کمیٹیاں قائم ،کمشنر گوجرانوالہ کنوینئر

 ثقافتی سر گرمیوں کے انعقاد کیلئے  کمیٹیاں قائم ،کمشنر گوجرانوالہ کنوینئر

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی منظوری کے بعد ڈویژن کی سطح پر ثقافتی سر گرمیوں کے انعقاد اور فروغ کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔

گوجرانوالہ ڈویژن کے لئے تشکیل دی جانے والی کمیٹی کے کنوینئر کمشنر گوجرانوالہ ہوں گے ۔ کمیٹی کے ارکان میں ڈائر یکٹر جنرل پی ایچ اے ’ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ’ ڈائریکٹر کالجز’ ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف آرٹس’ ڈائر یکٹر تعلقات عامہ’ اضلاع کے سی ای اوز ایجو کیشن ’ سی او ز لوکل گورنمنٹ اور کوآپٹیڈ ممبر شامل ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں