ایرانی سرکاری ٹی وی کی نشریات 10سیکنڈ کیلئے ہیک خامنہ ای کیخلاف نعرے

ایرانی سرکاری ٹی وی کی  نشریات 10سیکنڈ کیلئے ہیک خامنہ ای کیخلاف نعرے

تہران (رائٹرز) ایران کے سرکاری براڈکاسٹر آئی آر آئی بی کو 10 سیکنڈ کیلئے ہیک کر لیا گیا۔

ایران کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق براڈکاسٹر آئی آر آئی بی نے بتایا کہ 10 سیکنڈ کے دوران ہمارے چینل ون پر منافقین کی آوازیں اور چہرے دکھائی دئیے ۔ 

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز کے مطابق ان چہروں میں اپوزیشن گروپ مجاہدین خلق کے رہنما مسعود رجوی اور مریم رجوی شامل تھے ، ایک شخص کو ‘‘رجوی کو سلام اور مرگ بر علی خامنہ ای ’’کے نعرے لگاتے بھی سنا گیا۔ آئی آر آئی بی کے نائب سربراہ نے کہا کہ چینل کی ہیکنگ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں