سمبڑیال:بارش نے نکاسی آب کے انتظامات کا پول کھول دیا

سمبڑیال:بارش نے نکاسی آب کے انتظامات کا پول کھول دیا

سمبڑیال(سٹی رپورٹر)مون سون کے آغاز پر ہونے والی بارش نے میونسپل کمیٹی کے نکاسی آب کے انتظامات کا پول کھول دیا، شہر سمبڑیال ونواحی علاقے ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے ، عرصہ سے صفائی نہ کئے جانے پر کوڑے سے بھرے سیوریج نالوں کی بندش کے باعث پانی گھروں میں داخل ہو گیا ،گلیاں محلے زیر آب آنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

گزشتہ روز چند منٹوں کی بارش نے میونسپل کمیٹی کی بارشی پانی کے نکاس کے حوالے سے ناقص انتظامات اوراقدامات کے پول کھولتے ہوئے ثابت کردی ، گلیاں محلے زیر آب آنے سے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے جبکہ پرانا بازار، مین بازار اورملحقہ مارکیٹیں بھی ڈوب گئیں جس کے باعث تاجر برادری ،شہریوں کو آمد ورفت اورخریداری کے دوران شدید دشواری کا سامنا رہا۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں