سارک چارٹر ڈے پر پنجاب یونیورسٹی میں تقریب
لاہور(خبر نگار)سارک چارٹر ڈے کے موقع پر پنجاب یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک کا انتخاب کسی کے اختیار میں نہیں ہوتا،
جغرافیہ ہی یہ طے کرتا ہے کہ ہمسایہ کون ہوگا۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے دورۂ پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود اس کانفرنس کا حصہ تھے۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بات چیت کے دروازے ہمیشہ کھلے رہنے چاہئیں۔