مسلم امہ سویڈن اور نیدر لینڈ سے تعلقات ختم کرے :ایس اے حمید

مسلم امہ سویڈن اور نیدر لینڈ سے   تعلقات ختم کرے :ایس اے حمید

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر ) چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید نے کہا ہے ۔۔۔

کہ سویڈن اور نیدرلینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی توہین ہوئی ہے اور ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی۔اس طرح کی اسلاموفوبیا پر مبنی اشتعال انگیزی صرف نفرت اور انتہا پسندی کو فروغ دیتی ہے ، اسلاموفوبیا عالمی امن و ہم آہنگی کے لیے خطرہ ہے ۔56اسلامی ممالک کے دو ارب سے زائد مسلمان اس گھناؤنی حرکت پر سراپا احتجاج ہیں ۔او آئی سی اجلاس بلائے اورمسلم امہ کو سویڈن اور نیدر لینڈ سے اپنے تعلقات ختم کرنے چاہئیں اور ان کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنا چاہیے ۔اِن خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ پی پی 64میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے موقع پر کیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں