حافظ آباد:ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں واگزار اراضی پر باغ لگوا دیا گیا

حافظ آباد:ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں واگزار اراضی پر باغ لگوا دیا گیا

حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا ) ڈپٹی کمشنر تو قیر الیاس چیمہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد رب نواز نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں واگزار کروائی جانے والے 10ایکٹر اراضی پر آرڑو کا باغ لگوادیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالرؤف اور اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ نے اپنے ہاتھوں سے آرڑو کے پودے لگائے ، دس ایکڑ اراضی پر آرڑو کے 500پودے لگائے گئے ہیں جبکہ مزید اراضی پر جامن ،لیموں اور دیگر پھل دار پودے لگائے جائینگے ۔ اسسٹنٹ کمشنر کاکہنا تھا کہ شجر کاری اور قدرتی حسن کے فروغ کیلئے آرڑو کا باغ لگایا گیا ہے ۔ اس سے نہ صر ف ماحول صاف ،شفاف ، صحت مند اور توانا ہوگا بلکہ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی کا بھی خاتمہ ممکن ہو سکے گا ۔ انہوں نے شہریوں ، سماجی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ شجر کاری کے فروغ اور اپنے اردگر د کے ماحول کو خوبصورت اور صاف ستھرا ، صحت بخش بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ پھل دار اور پھولدار پودے لگائیں جائیں تا کہ آلودگی کا خاتمہ ہو او رہمارے شہری اور دیہی علاقوں کا قدرتی حسن بحال ہو سکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں