حافظ آباد:سیشن جج کی جانب سے ڈسٹرکٹ جیل کی ماہانہ انسپکشن
حافظ آباد (نامہ نگار،نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک مشتاق الٰہی بِنگی نے ڈسٹرکٹ جیل کی ماہانہ انسپکشن کی،سینئر سول جج کریمنل ڈویژن عثمان غنی اور ڈی پی پی راناعرفان بھی ہمراہ تھے ۔
انہوں نے قیدیوں کے مسائل سنے انہیں فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ حق نواز نے انہیں جیل کے تمام انتظامات سے آگاہ کیا۔ سیشن جج نے جیل کی مجموعی صورت حال کوبھی تسلی بخش قرار دیا ۔