تشدد کے مقدمہ میں جانبداری پر ایس ایچ او اور تفتیشی معطل

تشدد کے مقدمہ میں جانبداری پر ایس ایچ او اور تفتیشی معطل

علی پورچٹھہ(نامہ نگار) آرپی او نے رسولنگر رورل ہیلتھ سنٹر کے انچارج پر بہیمانہ تشدد کے مقدمہ میں جانبداری پر ایس ایچ او اور تفتیشی کو معطل کرکے شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق علی پورچٹھہ کے نواحی علاقہ رسولنگر کے رورل ہیلتھ سنٹر کے انچارج ڈاکٹر جاوید کی اپنے مخالفین کے ساتھ معمولی تلخ کلامی ہو ئی جس پرڈاکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیاتھا۔اس وقت کے ایس ایچ او احمد بلال گوندل نے غفلت کا مظاہرہ کیا تو ڈی پی او وزیرآباد نے ا سے معطل کردیا جبکہ کچھ دن بعد سٹی وزیرآباد ایس ایچ او کے آرڈر کر دیئے ،اسی مقدمہ کی رنجش پر مخالفین نے ڈاکٹر پر بہیمانہ تشدد کیا جس کا مقدمہ تھانہ علی پورچٹھہ میں درج ہو ااور کیس میں جانبداری پر آر پی او نے ابتدائی انکواری میں سٹی وزیرآباد ایس ایچ او احمد بلال گوندل، انسپکٹر انچارج انوسٹی گیشن تھانہ علی پورچٹھہ ندیم اسلم بیگ، تفتیشی سب انسپکٹر مدثر جاوید وڑائچ کو معطل کردیا اور حکم جاری کیا ہے کہ مقدمہ کی مکمل غیر جانبدار تحقیقات کی جائیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں