پاکستانی جدوجہد آزادی میں کشمیر یوں کیساتھ :ڈی سی اورنگزیب

پاکستانی جدوجہد آزادی میں کشمیر یوں کیساتھ :ڈی سی اورنگزیب

گجرات(نامہ نگار،سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر محمد اورنگزیب سدھو نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام طویل عرصہ بھارتی مظالم کا شکار ہیں، بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں میں کئی گنا اضافہ ہو گیا۔۔۔

 مصیبت کی اس گھڑی میں ہر پاکستانی آزادی کی جدوجہد میں کشمیر ی عوام کیساتھ ہے ، ان خیالات کا اظہا انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر ڈے کے حو الے سے منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ریلی ڈپٹی کمشنر کمپلیکس سے جیل چوک تک نکالی گئی ، شرکاء نے بینرز و پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر بھارتی ظلم و ستم کی عکاسی کی گئی تھی ۔ڈپٹی کمشنر محمد اورنگزیب سدھو نے کہاکہ بھارت نے کشمیر میں 9لاکھ سے زائد فوج کے ذریعے 80لاکھ کشمیریوں کو محصور کر رکھا ہے ، بلا جواز گرفتاریاں، تشدد، خواتین،بزرگوں سے مظالم بھی کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ بھارت نے طاقت کے نشے میں کشمیریوں پر جو مظالم روا رکھے ہیں ان پر دنیا کی خاموشی افسوسناک ہے ، اسی نوعیت کا اقدام کسی غیر مسلم کے خلاف کسی مسلم ریاست میں ہوتا تو عالمی برادری کا ردعمل مختلف ہوتا۔ پاکستانی قوم اور کشمیریوں کو آزادی کی اس جدوجہد میں مایوس نہیں ہونا، ہمیں جہد مسلسل کرتے ہوئے کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرتے رہنا ہے وہ دن دور نہیں جب بھارت کو کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ ختم کرنا ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں