حافظ آباد:لیبارٹری میں گیس لیکیج سے دھماکا،2افرادزخمی

حافظ آباد:لیبارٹری میں گیس لیکیج سے دھماکا،2افرادزخمی

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا،نامہ نگار)ڈاکخانہ روڈ پر معروف لیبارٹری میں گیس لیکیج کے باعث دھما کاہوا جس سے 2افرادزخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز علی الصبح ڈاکخانہ روڈ پر واقع آغا خان لیبارٹری میں گیس لیکیج کے باعث زور دار دھماکا ہوا جس کے باعث قریبی دکانوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ لیبارٹری میں آگ لگ گئی اور وہ مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ دھماکا کی آواز اتنی شدید تھی کہ اہل علاقہ گھروں سے باہر نکل آئے اور علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا، ریسکیو1122کی امدادی ٹیموں اور فائر فائٹرزنے آگ پر قابو پایا ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا میں دو افراد جنید ولد محمد عباس اور قادر ولد محمد عباس ساکنان محلہ گڑھی اعوان شدید زخمی ہوئے ، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں